*انجمن بذم ذاہدیہ کی جانب سے طلباء کو نوازا گیا*


مدرسہ زاہدیہ فیض کامل بہورا تحصیل کیرانہ ضلع شاملی یوپی میں انجمن بزم زاہدیہ کے زیر اہتمام ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر  حضرت مولانا محمد منورصاحب مظاہری کوڈینیٹر جمعیتہ اوپن اسکول ضلع شاملی وباغپت نے شرکت فرمائی۔ عزیز طلبہ وطالبات نے اپنا پروگرام پیش کیا پروگرام کا آغاز قاری محمد عمیر کی تلاوت محمد ناھد متعلم مدرسہ زاہدیہ فیض کامل بہورا کی نعت پاک سے ہوا پروگرام میں طلبہ وطالبات نے اچھی

کارکردگی کا مظاہرہ کیا مدرسہ زاہدیہ فیض کامل میں طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے انجمن بزم زاہدیہ کا قیام ۲۵نومبر سنہ۲۰۲۰میں عمل میں آیا تھا اسی وقت سے ہرماہ میں دو مرتبہ پروگرام منعقد کیا جاتا ہے جس میں اساتذہ طلبہ کی نگرانی فرماتے ہیں او انکی تیاری کراتے ہیں آج انجمن بزم زاہدیہ کے یوم تآسیس کے موقع پر طلبہ کی اچھی کارکردگی پر پھول مالا ڈال کر انکی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ تاکہ مزید طلبہ  وطالبات کے اندر محنت کرنے کا شوق پیدا ہو  اور طلبہ وطالبات اپنی صلاحیتوں کے نکھارنے اور اپنی مافی الضمیر کو اداکرنے میں گھبرا ہٹ محسوس نہ کریں  اس موقع پر

مہمان خصوصی مولانا محمد منورصاحب مظاہری کوڈینیٹر جمعیتہ اوپن اسکول ضلع شاملی وباغپت نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمہارے لئے اپنی صلاحیتوں کے بنانے کا سنہرا موقع پر اسلئے تمام بچے خوب محنت کرنے کی کوشش کریں اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں ۔ پروگرام میں موجود رہے قاری محمد ذوالفان امام مسجد برناوی قاری محمد ارشد صاحب قاری محمد عادل صاحب قاری محمد صادق صاحب مدرسین مدرسہ زاہدیہ فیض کامل بہورا

وعزیز طلبہ وطالبات مدرسہ ہذا۔ پروگرام پیش کرنے والے محمد اویس برالہ محمد انتظار بسیڑہ محمد صدام محمد عمیر محمد اکمل شب نور فاطمہ عائشہ مسکان وغیرہ فقط والسلام محمد واصل الحسینی مہتمم مدرسہ زاہدیہ فیض کامل بہورا نے  جانکاری دی۔

@Samjho Bharat

8010884848

7599250450

No comments:

Post a Comment